17 جون 2014 - 10:21
تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد صہیونیوں کےحملے تیز

پی ایل او کی مجلس عاملہ کے رکن نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے تین فوجیوں کے لاپتہ ہونے کا بہانہ بنا کر حملے تیز کردئیے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق احمد المجدلانی نے ایک ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین صیہونی فوجیوں کے اغوا کئے جانے سے صہیونی ریاست کو بہانہ مل گيا کہ وہ ملت فلسطین کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لائے۔ مجدلانی نے کہاکہ فلسطینی حکام نے صیہونی حملات کی مذمت کی ہے اور قدس کی غاصب حکومت کو اس کے نتائج کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکام نے امریکہ، یورپ اور روس و چین سے رابطے کئے ہیں اور انہیں فلسطین کے بحرانی حالات سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے گذشتہ دنوں میں غرب اردن پر حملے تیز کردے ہیں اور دسیوں فلسطینوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔ گذشتہ جمعرات کو غرب اردن کے شہر الخلیل سے تین صیہونی فوجی لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد صیہونی حکومت نے غرب اردن پر وسیع حملے شروع کردئیے تھے۔

.......

/169